فیصل آباد:فیصل آباد آرٹس کونسل اور نقش آرٹسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے چھٹی سالانہ قرآنی خطاطی نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر انفرمیشن عابد کمالوی نے کیا ۔ نمائش میں بیرون ملک سمیت ملک بھر کے 64 خطاطین نے اپنے 76 فن پارے پیش کئے ہیں ۔ ان فنکاروں میں سات خواتین بھی شامل ہیں ۔ قرآنی خطاطی نمائش کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں اوکاڑہ کے خطاط محمد اصغر مغل کا بغیر برش استعمال کئے بنایا گیا فن پارہ اور مرید والہ کے رہائشی مسیحی خطاط طارق گِل کا سورہ اخلاص کی خطاطی کا فن پارہ بھی پیش کیا گیا ہے ۔ نمائش میں ملک کے معروف خطاط استاد سردار قلم کاراورریذیڈنٹ ڈائریکٹر میاں عتیق احمد نے بھی شرکت کی ۔
Name: Abdul
Location: Faisalabad, Pakistan
Since: September 2009
Posts: 208
Abdul Majid
PhotoJournalist Faisalabad Pakistan
Member:
Faisalabad PhotoJournalists Association
Faisalabad Union of Journalists
Faisalabad Press Club
Contact No: 0300-6630135,041-2o2243
Email:<majidpix@gmail.com>,